اجمیر گوٹھ منگھوپیر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن. سلیم اللّٰہ اوڈھو, ڈی سی ویسٹ

 
0
3856

امروز معزز ہائی کورٹ کے احکامات بحوالہ سی پی نمبر D1539/2019 پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ منگھوپیر کی حدود اجمیر گوٹھ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللّٰہ اوڈھو کی ہدایات پر آپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار منگھوپیر نے کی۔

آپریشن میں کل 129 غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی سی ویسٹ نے انکروچمنٹ آپریشن کا جائزہ لیا اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور بڑے پیمانے پر کامیاب انکروچمنٹ آپریشن کے انعقاد پر افسران و جوانوں کو شاباشی دی۔

کراچی 23 (ٹی این ایس): کراچی اجمیر گوٹھ منگھوپیر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔امروز ہائی کورٹ کےاحکامات بحوالہ سی پی نمبر D1539/2019 پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ منگھوپیر کی حدود اجمیر گوٹھ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔ جبکہ ڈی آئی جی ویسٹ کیپٹن (ر) عاصم خان کی ہدایات پر آپریشن کی نگرانی کی گئی ۔ جبکہ ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری ایس پی اورنگی شبیر احمد بلوچ اور اے سی منگھوپیر سجاد ابڑو نے کی ۔آپریشن میں ایک ایس پی، 9 ڈی ایس پیز، 17 ایس ایچ اوز اور 450افسران،جوانوں اور لیڈیز پولیس اہلکاروں نےسیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔آپریشن میں کل 129 غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ گھروں کو مسمار کیا گیاہے ۔ جبکہ اس موقع پر ایس ایس پی ویسٹ اور ڈی سی ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو نے انکروچمنٹ آپریشن کا جائزہ لیا اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے اور بڑے پیمانے پر کامیاب انکروچمنٹ آپریشن کے انعقاد پر افسران و جوانوں کو شاباشی دی۔