آئسکریم کی آڑ میں ہیروئن سپلائی کرنے والا بین الصوبائی منشیات ڈیلر گرفتار، تین کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد

 
0
260

کراچی 23 (ٹی این ایس): کراچی ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ویسٹ پولیس کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سائیٹ بی انسپیکٹر زوار حسین کی شاندار کاروائی، آئسکریم کی آڑ میں ہیروئن سپلائی کرنے والا بین الصوبائی منشیات ڈیلر گرفتار، تین کلو اعلی کوالٹی ہیروئن برآمد ہوا سائیٹ بی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہارون آباد اسٹاپ سے ملزم بنام حاجی خان ولد سید علی کو گرفتار کیا جسکے قبضہ 3 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ جبکہ ملزم موٹرسائیکل پر رکھے آئسکریم کے باکس میں آئسکریم (قلفی) کے اندر ہیروئن رکھ کر حب چوکی بلوچستان سے لا کر کراچی ناظم آباد و دیگر علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے بتا یا کہ ملزم نے اس سے قبل بھی آئسکریم کی آڑ میں ہیروئن سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ جبکہ برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں کی بنتی ہے۔ جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 188/2020 بجرم دفعہ 6/9-C کا اندراج کر کے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔