عزیز آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی محمد حنیف اور ان کے سکیورٹی اہلکار شہید

 
0
316

کراچی 11اگست (ٹی این ایس ) کراچی کے حالات دن بدن مزید خراب ہوتے جارہے ہیں دہشتگردی کی نئی اٹھتی ہوئی لہر نے پورے کراچی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے دہشتگردی کی کاروا ئی عزیز آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی محمد حنیف اور ان کے سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی محمد حنیف اور ان کے سکیورٹی اہلکار کو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی محمد حنیف روزانہ اسی مقام سے گزرتے تھے جب وہ مقررہ مقام پر پہنچے تو دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی کو دائیں اور بائیں جا کر گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر فائرنگ شروع کر دی جس کی وجہ سے ڈی ایس پی اور ان کے سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
ڈی آئی جی سندھ زوالفقار لاریک نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگردی کی ایک واردات ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ایک ہی گروہ ملو ث ہے جس کا تعلق تحریک طالبان سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریکی کر کے انہیں اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔8 ماہ میں تقریبا16 پولیس اہلکاروں کو دہشتگر دی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ ٹارگٹ کی جگہ سے تقریبا نائن ایم ایم کے 18 خول ملےان کے مطابق پولیس اہلکاروں کو 18 گولیاں ماریں گئیں ۔