باجوڑایجنسی میں دھماکہ25 افراد زخمی اور2 افراد جاں بحق

 
0
314

باجوڑایجنسی 11اگست (ٹی این ایس ) تحصیل ناوا گئی کے علاقے میں دھماکہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق جمہ کے روز باجوڑ ایجنسی میں موجود تحصیل ناوا گئی کے علاقے چہار منگ مٹاک میں بم دھماکہ ہوا جس میں25 افراد کے زخمی ہونے اور 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بم کو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والے افراد دھماکے کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے ۔ دھماکے سے 25 افراد زخمی اور 2 افراد جاں بحق ہو گئے متاثرہ افراد کو ایجنسی کے ہیڈ کواٹر میں منتقل کر دیا گیا اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسسز کا سرچ آپریشن شروع ہو گیا ہے۔