اسلام آباد، کسانوں کا مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا جاری

 
0
118

ملک بھر سے اسلام آباد میں آئے کسانوں کا مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔

وفاقی حکومت نے کسانوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن دھرنے کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی نوٹیفکیشن پر آپس میں مشاورت کریں گے۔

کسانوں نے زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے پر پابندی لگانے، سیلاب زدہ علاقوں میں کھاد، بیج اور ڈیزل مفت فراہم کرنے سمیت گندم کی قیمت چار ہزار روپے اور گنے کی چار سو روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب احتجاج کے باعث راستے بند ہونے سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔