تنگوانی کیمیکل کے ذریعے 40 ایکڑ چاول کی فصل کو جلانے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متاثرین کا احتجاج

 
0
277

تنگوانی 23 (ٹی این ایس): تنگوانی کیمیکل کے ذریعے 40 ایکڑ چاول کی فصل کو جلانے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متاثرین کا احتجاج انھوں نے کہا کہ بے بنیاد الزام لگا کر ہماری فصلوں کو کیمیکل کے ذریعے جلا دیا گیا جس سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ ڈیرہ سر کی پولیس تھانہ کی حدود گاؤں مہراللہ خان کھوسو کے رہائشیوں بکھرانی قبیلے کے جانب سے جعفری قبیلے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت سنجر بکرانی عبدالغفور عبدالغفار اور دیگر نے کی۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ ملزمان حبیب اللہ جعفری، عبداللہ عبدالوہاب، عبدالرزاق اور دیگر نے ہماری فصلوں کو کیمیکل کے ذریعے جلا دیا ہے، ملزمان کو بااثر افراد کی آشیرواد ہے وہ ہمیں قتل کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں لہذا ملزمان کو گرفتار کرکے ہمیں تحفظ دیا جائے۔