راولپنڈی 23 (ٹی این ایس): تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں سنگین مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو پولیس سےچھڑوانے کے لئے اس کے ساتھی ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے دوران گرفتار اشتہاری مجرم قیصر رشید ہلاک، ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوۓ فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، گرفتار مجرم اشتہاری قیصر رشید کو آلہ قتل کی برآمدگی کے سلسلہ میں لے جایا جا رہا تھا، مجرم اشتہاری قیصر رشید اور ساتھیوں نے 10 جنوری 2019 کو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوۓ اے ایس آئ محمد ریاض کو شہید کر دیا تھا، اشتہاری مجرم قیصر رشید اور ساتھیوں نے گزشتہ روز بھی گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوۓ اے ایس آئ اختر نواز کو زخمی کیا تھا، ہلاک مجرم اشتہاری کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔