نیب ٹیم کی زمان پارک آمد، عمران خان اور ان کی اہلیہ کو طلبی کا نوٹس پہنچایا

 
0
142

نیب ٹیم کی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک آمد ہوئی، نیب ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کو طلبی کا نوٹس پہنچایا۔نوٹس پر عمران خان کے وکیل حسان خان نیازی نے دستخط کیے، سکیورٹی اہلکاروں نے نیب اہلکاروں کو رہائش گاہ کے اندر جانے سے روک دیا۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قومی احتساب بیورو نے 9 مارچ کو راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ نیب نے 8 نومبر 2022 کو سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کیں، نیب نے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خان سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ نیب نے کیس میں کابینہ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران کاابتدائی بیان قلمبند کیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، عمران خان پر توشہ خانہ سے تحائف لیتے ہوئے اشیا کے کم ریٹ لگائے جانے کا الزام ہے۔