کالعدم تنظیم کا احتجاج، شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے اچانک واپس پہنچ گئے

 
0
254

اسلام آباد 23 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم کی جانب سے احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سے اچانک واپس آگئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشیدمتحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ نجی ایئرلائن کی پرواز پرشارجہ سے اسلام آباد پہنچے ، موجود صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید احمد کو اچانک واپس آنا پڑا۔

خیال رہے شیخ شید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔

یاد رہے کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے روکنے کے لیے ‏پولیس اور مظاہرین کے درمیان سے تصادم کے واقعات پیش آئے۔

جگہ جگہ کنٹینر لگا کر راستے کو بند کیا گیا اور مظاہرین کی پیش قدمی پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ‏اس دروان ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں پر مظاہرین نے گاڑی چڑھا دی۔

مظاہرین نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو گاڑی تلے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے، جن میں 2 ‏کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میٹرو اور اورنج لائن سروس معطل کیے جانے کے بعد اب لاہور سے اسلام آباد کے ‏لیے موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے داخلی و خارجی راستوں کو بیریئرز لگا کر بند کیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد سیکورٹی پر ‏مامور ہے۔