اسلام آبادہائیکورٹ،30 اگست کی عدالتی کارروائی کیخلاف نوازشریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

 
0
459

اسلام آباد ستمبر 2(ٹی این ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 اگست کی عدالتی کارروائی کیخلاف نوازشریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا کے بیان میں مبینہ تبدیلی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ دوران جرح واجدضیاکے بیان میں تبدیلی کی گئی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ 30 اگست کوریکارڈکئے گئے واجدضیاکے بیان کے متعلقہ حصے کوختم کیاجائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رواں ہفتے کیلئے کازلسٹ جاری کردی،جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل بنچ تشکیل دیدیا گیا ، ڈویژنل بنچ کل نوازشریف کی درخواست پرسماعت کرےگا۔