رحیم یارخان میں دو بھائیوں کو برہنہ کرکے پولیس کا تشدد ٗ ڈی پی او نے پولیس آفیسر سمیت نائب محرر کو معطل کر دیا 

 
0
2807

رحیم یار خان ستمبر 2(ٹی این ایس)رحیم یارخان کے تھانہ سٹی صادق آباد میں دو بھائیوں کو لین دین کے تنازعہ پر برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ٗڈی پی او نے پولیس آفیسر سمیت نائب محرر کو معطل کر دیا ہے۔صادق آباد کے شہری عرفان نے بتایا کہ بااثر افراد کے ساتھ لین دین کے تنازعہ پر پولیس نے رات کے وقت گھر سے اٹھایا اور بااثر افراد کے سامنے دونوں بھائیوں کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کے باعث جسم پر تشدد کے نشان واضح ہیں ، ڈی پی اطہر وحید نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی اور نائب محرر کو معطل کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔