اسلام آباد ہائیکورٹ اورماتحت عدلیہ کے تمام ملازمین کیلئےکورونا ویکسینیشن لازمی قرار

 
0
129
WFI-cz

اسلام آباد 12 جون 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیکورٹ اورماتحت عدلیہ کے تمام ملازمین کیلئےکورونا ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے 30 روز میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانےکی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے سرکلر جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کا ہرافسرو ملازمین 30روز میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے اور متعدد ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں۔