کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا، وزیر اعظم عمران خان

 
0
101

اسلام آباد 12 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔وزیر اعظم نے کینیڈین ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے اور پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری آن لائن نفرت انگیز مواد اور انتہا پسندی کو روکنے کے اقدامات کرے جبکہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے لیکن مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں ہے۔ اس لیے دیگر عالمی رہنماؤں کی طرف سے معاملے پر مؤثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پرعوام حیران ہیں۔