بھارتی معروف ہداہتکار کرن جوہر اپنے پاکستانی مشابہہ کو دیکھ کر حیران رہ گئے

 
0
799

اسلام آباد ستمبر 2(ٹی این ایس)بھارتی معروف ہداہتکار کرن جوہر اپنے پاکستانی مشابہہ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کرن جوہر نے میوزک کے حوالے سے ایک ٹوئٹ شیئر کی تھی جس پر ایک پاکستانی عثمان خان نامی مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جس میں کرن جوہر سے پوچھا کہ لوگ کہتے ہیں میں آپ سے ملتا ہوں کیا ایسا ہے؟ جس کے جواب میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ کچھ ٹوئٹس مجھے کچھ کہنے سے بے زبان کردیتی ہیں اور یہ اْن میں سے ایک ہے۔بعد ازاں یہ ٹوئٹ وائرل ہوگئی اور اس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی شروع ہوگئے۔کرن جوہر بھارتی ٹی وی چینل کے پروگرام کافی ود کرن کے میزبان بھی ہیں اور ایک گیٹار بالی وڈ پیج کی جانب سے کہا گیا کہ یہ تو ’کاپی ود کرن‘ ہے ۔ ایک بابو بھیا نامی ٹوئٹر صارف نے مشورہ دیا کہ سر اپنی بایوپک بنائیں اور اس میں مرکزی کردار میں انہیں لے لیں۔ایک جیانتھ کرشنان نامی مداح نے لکھا کہ لڑکے تم بہت ملتے ہو، کرن جوہر کا آئینہ ہو۔ ایک صارف نے تو ’ڈوبلیکیٹ‘ قرار دے دیا۔