یورپ کو جوہری معاہدے کے فوائد پانے کے لیے قیمت بھی چْکانی ہو گی ،ایران

 
0
3079

اب وقت آ گیا ہے یورپی ممالک حرکت میں آئیں اور اپنی سیاسی پاسداری کا اعلان کریں،جواد ظریف
تہران ستمبر 2(ٹی این ایس)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاہے کہ یورپی ممالک کو اقدام کرنا ہو گا اور انہیں چاہیے کہ ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے فوائد حاصل کرنے کے لیے قیمت چکانے کے لیے تیار رہیں۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ظریف نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ یورپی ممالک حرکت میں آئیں اور اپنی سیاسی پاسداری کا اعلان کریں۔ظریف کے مطابق اگر یورپ یہ سمجھتا ہے کہ جوہری معاہدہ ایک بین الاقوامی کامیابی ہے تو اْس پر لازم ہے کہ ان کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے بھی تیار رہے۔