ْانتخابی اصلاحات قانون2017 کے خلاف درخواستیں رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگاکر واپس کردیں

 
0
390

اسلام آباد،اکتو بر 14(ٹی این ایس) : انتخابی اصلاحات قانون2017 کے خلاف درخواستیں رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگاکر واپس کردیں،رجسٹرار آفس نے اعتراض میں کہا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،درخواستیں شیخ رشید اور ذوالفقار بھٹہ نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھیِں۔ہفتہ کو انتخابی اصلاحات قانون 2017 کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردیں، رجسٹرار سپریم کورٹ نے شیخ رشید اور ذوالفقار بھٹہ کی درخواستیں واپس کیں، رجسٹرار آفس نے اپنے اعتراض میں کہاکہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، درخواست گزار کیلئے داد رسی کا دوسرا فورم موجود تھا۔