اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اورتجاوزات کے خاتمہ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے، چیف کمشنر

 
0
134

اسلام آباد 27 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اورتجاوزات کے خاتمہ کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گےاجلاس چیف کمشنر/چیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ڈی سی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس،ممبر پلاننگ سی ڈی اے،ممبر سٹیٹ سی ڈی اے اور ڈی ڈی جی انفورسمنٹ۔ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو ہاؤسنگ سوسائٹیوں سی ڈی اے سے منظور نہیں ہیں ان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے گی اور ان کی پریس کوریج نہیں دی جائے گی اور ان کے اخبارات میں اشتہارات اور ہولڈنگز پر تشہیر پر پابندی عائد ہو گی ،غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں نے خرید وفروخت کا سلسلہ جاری رکھا تو ان کے ملکان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور سوسائٹی کے اکاؤنٹ کو فریز کر دیا جائے گا عوام کو دھوکا دہی سے بچانے کے لیے سوسائٹیوں میں اندرونی ٹرانسفر نہیں بلکہ رجسٹری کی جائے گی اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جی روڈ کے گردونواح میں بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور تجاوزات کے حوالے سے نشاندھی کی جائے تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سواں اور دریائے کورنگ کے گردونواح میں جتنی بھی تجاوزات ہیں ان کا فوری خاتمہ کیا جائے اجلاس میں انفورسمنٹ کے عملے کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جی ٹی روڈ پر تمام تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور جی روڈ پر اسلام آباد کی حدود میں جو بھی تجاوزات ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اس کا فوری خاتمہ کیا جائے چیف کمشنر نے مزید ہدایات جاری کیں کہ انتظامیہ،پولیس اور سی ڈی اے کے عملے نے کسی کوتاہی کا مظاہرہ کیا تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی