وزیراعظم عمران خان نے گیس کے زائد بلوں کے معاملے پر اعلی سطح اجلاس (کل ) طلب کرلیا

 
0
35658

اسلام آباد فروری 11 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے گیس کے زائد بلوں کے معاملے پر اعلی سطح اجلاس (کل  ) منگل کو طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن اور گیس کمپنیوں کے حکام شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گیس کے زائد بلوں کے معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جائیگی، وزیرپٹرولیم غلام سرور خان بھی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو گیس بحران اور زائد بلنگ کی وجوہات سے آگاہ کیا جائیگا۔