منشیات اور قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بعد وفاقی پولیس نے جسم فروشی کے خلاف موثر مہم کا آغاز کر دیا

 
0
599

اسلام آباد فروری 12 (ٹی این ایس): وفاقی پولیس نے منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے بعد جسم فروشی میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا پولیس اسٹیشن لوہی بھیر نے بحریہ ٹاون میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 9 خواتین اور 8 مردوں کو گرفتار کر لیا ایس پی رورل زون محمد عمر خان کی سربراہی میں اے ایس پی سہالہ محمد عیسی کی زیر نگرانی بحریہ ٹاؤن میں جسم فروشی کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے بحریہ ٹاون فیز 4 اور 6 میں چھاپوں کے دوران جسم فروشی کا اڈہ چلانے والے شبیر عرف موٹا کو 5 خواتین سمیت 7 مردوں کو گرفتار کر لیا دوسری کاروائی میں بحریہ ٹاون فیز 6 سے جسم فروش ریحان سمیت 4 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا دوران کاروائی ملزمان سے شراب اور منشیات برآمد کرکہ علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیئے گئے ہیں ایس ایس پی آپریشن وقار الدین سید نے شہر کے تمام ایس ایچ اوز کو غیر اخلاقی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں