پہلا ٹی ٹوئنٹی، بنگلا دیش نے پاکستان کو کا 128 ہدف دے دیا

 
0
114

اسلام آباد 19 نومبر 2021 (ٹی این ایس): بنگلا دیش نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دے دیا۔ڈھاکا کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے دوسرے اوور میں ہی حسن علی نے پہلے کھلاڑی محمد نعیم کو ایک رنز پر پویلین بھیج دیا، محمد رضوان نے ان کا کیچ پکڑا۔

بنگلا دیش کا دوسرا کھلاڑی سیف حسن ایک رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھا۔

محمد وسیم کے اگلے اوور میں نجم الحسین بھی محمد وسیم کی گیند پر انہیں ہی کیچ دے کر لوٹ گئے۔ انہوں نے 7 رنز بنائے۔

محمد نواز نے بنگلا دیش کے کپتان محمد اللہ کو 6 رنز پر بولڈ کر دیا، میچ کے 13 ویں اوور میں شاداب خان کی گیند پر عفیف سٹمپ آوٹ ہو گئے۔ انہوں نے 36 رنز بنائے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے دیگر 2 ٹی20 میچز20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ گرین شرٹس ٹی20 سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلیں گے۔

ٹی20 میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ کے بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہیں، محمد رضوان، حیدرعلی، محمد نواز اسکواڈ میں شامل ہیں۔

محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ، فخر زمان، حارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ حسن علی اورشعیب ملک بھی میدان میں موجود ہیں۔

بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کےمومنٹیم کو جاری رکھ کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ اس سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کےخلاف میچز بھی ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ یبنچ پر موجود لڑکوں کو بھی ٹرائی کریں۔ اس مرحلے پر کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لینا چاہتے۔