وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں بلا تفریق غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

 
0
150

اسلام آباد 27 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں بلا تفریق جاری غیر قانونی تعمیرات اور انسداد تجاوزات مہم کے دوران گزشتہ روز ادارہ ہذا کےشعبہ انفورسمنٹ نے سیکٹر جی الیون ون میں آپریشن کرتے ہوئے 50باڑیں،15شیڈز،50فینسسز،چادر کی چھتیں،آہنی جالیاں،کیبن سمیت دیگر تجاوزات کومسمارکیا۔پونافقیری میں دوران آپریشن غیرقانونی طورپر3کمروں،کچن اوربیت الخلائ پرمشتمل نوتعمیر شدہ گھر کو مسمار کیا گیا ہے ۔بری امام میں رتہ ہوتر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک زیر تعمیر کمرہ،ایک گھر کی ڈی پی سی،چاردیواریا،بھینسوں کے باڑے سمیت دیگر تعمیرات کو مسمار کیا گیا ہے ۔جی نائن تھری میں سرکاری اراضی پر ایک قبضہ کرکے بنایا گیا کمرہ مسمار کیا گیا۔جبکہ جی ٹین ون میں تعمیر شدہ ایک غیر قانونی دیوار کو مسمار کیاگیا ہے۔آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کااستعمال کیا گیاہے۔جبکہ آپریشن سے قبل بذریعہ نوٹسسزاوراخبار اشتہار تمام غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کوازخود مسمار کرنے بصورت دیگر آپریشن کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔