وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے تجارتی مراکز میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور نان کنفرمنگ یوز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا

 
0
250

اسلام آباد 27 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے تجارتی مراکز میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اور نان کنفرمنگ یوز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔پہلے مرحلہ پر شہر کے مصروف اوراہم ترین تجارتی مراکز میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی،نان کنفرمنگ یوزاورادارہ ہذا سےبلا اجازت(این اوسی)تجارتی سرگرمیوں پر7ہوٹلز اوررسٹورانٹ سربمہر کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ نےسے سہر بھر میں تمام قبضہ مافیا، ہرطرح کی غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کررکھا ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ روز ادارہ ہذا کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول(بی سی ایس)نے شہر کے اہم ترین تجارتی مرکز ایف سکس مرکز میں سی ڈی اے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی اورادارہ ہذاسے این اوسی لئے بغیر کاروبار کرنےپر پلاٹ 16اے کی بیسمنٹ اور پہلی منزل،پلاٹ نمبر 11 میں قائم ریسٹورانٹ،پلاٹ نمبر 12 میں قائم ریسٹورانٹ،اسی پلاٹ کےٹاپ فلو کوسیل کردیا گیاہے۔جبکہ ایف سیون مرکز میں پلاٹ نمبر 18 میں قائم ایک ریسٹورانٹ، پلاٹ نمبر 12ڈی یونٹ نمبر 5اور6میں قائم ہوٹل ریسٹورانٹ،اور پلاٹ نمبر17 میں قائم ایک ریسٹورانٹ کوبھی سربمہر کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ عمارتوں کوسربمہر کرنے سے قبل مذکورہ عمارتوں کے مالکان کو بذریعہ نوٹسسز، شوکاز اور بذریعہ اخبار اشتہاربلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی ختم کرنے بصورت دیگر مذکورہ عمارتوں کو سربمہر کرنے کیلئے متعدد بارمطلع کیا جاچکا ہے۔