پشاور، ہنڈی حوالہ کے دھندے میں ملوث 3 ملزم گرفتار

 
0
172

ہنڈی حوالے کے ذریعے پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر کو نقصان پہنچانے والے 3 ملزم پشاور سے پکڑے گئے۔

پشاور کے چوک یادگار میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 25 لاکھ 96 ہزار روپے اور ہنڈی حوالہ کی رسیدیں برآمد کرلیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ہنڈی حوالہ اور کرنسی اسمگلنگ میں ملوث تھے، ملزمان کے موبائل فون فارنزک کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔