سندھ، پنجاب اور کے پی میں آج بھی دھند چھائی رہی

 
0
115

سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے اور حدنگاہ متاثر ہے۔

موٹروے حکام کے مطابق لاہور اسلام آبادموٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرور، پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم 3، درکھانہ سےجڑانوالہ اور سکھر ملتان موٹروے ایم 5، شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند ہے۔

فیصل آباد ملتان موٹروے ایم 4 مکمل بند کردی گئی ہے، قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔