کابل پر توقع سے بہت پہلے قبضہ ہوگیا، معید یوسف

 
0
112

اسلام آباد 16 اگست 2021 (ٹی این ایس): مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ کابل پر توقع سے بہت پہلے قبضہ ہوگیا۔پاکستان کسی کی ہار یا جیت پر بات نہیں کرتا۔

اپنے ایک بیان میں معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت کو سانپ سونگھ گیا،دہلی میں مکمل سناٹاہے۔اشرف غنی نے پاکستان کی بات سمجھنے کی بجائے بھاگنا بہتر سمجھا۔

معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان کابل میں سب کوسپورٹ کررہاہے ،وزارت داخلہ میں قائم خصوصی سیل 24گھنٹے کام کررہاہے، پاکستان کابل سے لوگو ں کو نکالنے کےلیے کام کررہاہے۔