اسلام آباد اپریل 01 (ٹی این ایس): سکاٸی ویز بی فور یو فاونڈیشن کیطرف سے سکائی ویز ٹرانسپورٹ کمپنی کے سوشل ونگ کی خدمات حاصل کرلی گئی۔ چیرمین بی فور یو فاونڈیشن سیف الرحمان نے بتایا کہ آج بی فور یو اور سکائی ویز سوشل ونگ نے ملکر سینکڑوں خاندانوں میں ان کی عزت و نفس کو مجروح کئے بغیر ان کی دہلیز تک راشن کی ترسیل اور تقسیم کا فریضہ سر انجام دیا۔ راولپنڈی و اسلام آباد کے غرباء و مساکین نے سی ای او بی فور یو گروپ آف کمپنیز ،خان سیف الرحمان خان سپوکس پرسن بی فور یو ،شیخ محمد ثاقب شامی ۔اور جی ایم سکاٸی ویز بس سروس پاکستان چوہدری اویس اور میاں عمران کو ان کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔