کشمیر ہائی وے پر ون ویلنگ کرنے والا نوجوان جی ٹین تھری کے قریب گر کر شدید زخمی

 
0
39264

اسلام آباد اپریل 01 (ٹی این ایس): کشمیر ہائی وے پر ون ویلنگ کرنے والا نوجوان جی ٹین تھری کے قریب گر کر شدید زخمی ہو گیا، موٹر سائیکل نمبر آر آئی آر 2694 پر نوجوان موٹر سائیکل سوار کشمیر ہائی وے پر تقریباً 6 کلو میٹر ون ویلنگ کر رہا تھا اس کے ساتھ تین اور موٹر سائیکل سوار بھی ون ویلنگ کر دیے تھے،سنگنل توڑ کر آگے جانے والا نوجوان جی ٹین تھری کے قریب گر کر شدید زخمی ہو گیا،ون ویلنگ کرنے والے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے،موت کا رقص کرنے والا نوجوان روڈ پر بے ہوش پڑا رہا،روڈ پر موجود عوام نے روڈ پر پڑے ہوئے نوجوان کو اٹھا کر پمز ہسپتال لے گئے،