عدالت نے قندیل قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو طلب کرلیا

 
0
283

اسلام آباد ،جنوری18(ٹی این ایس):ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اگلی پیشی پر مفتی عبدالقوی کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالرشید عابد کیعدالت میں آج قندیل کے قتل میں ملوث اُس کے بھائی وسیم اور کزن حق نوازکو پیش کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مختصر سماعت کے بعد عدالت نے 3 فروری کو دوبارہ سماعت کا حکم دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی کو بھی 3 فروری کی سماعت میں پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو گزشتہ سال 15 جولائی کی شب قتل کیا گیا تھا ۔