اوکاڑہ ،معلم کی 7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

 
0
367

لاہور ،جنوری18(ٹی این ایس):معلم ہی بچوں کو قرانی تعلیم دے کر معاشرے میں اچھی تربیت کا بلند مقام دیتا ہے جب معلم ہی بچوں کے معاملے پر بے حسی ، ظالمانہ ،درندہ صفت رویہ اپنانے پر اتر آئے تو معاشرہ کیسے ترقی کا راہوں پر گامزن ہو سکتا ہے ۔باسط ٹاؤن میں گھر میں پڑھانے کے لئے آنے والے معلم نے 7سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔ملزم عبدالمالک بچی کو گھر پر تعلیم دینے کے لئے آتا تھا ۔

گزشتہ روز ملزم نے باقی بچوں کو چھٹی دے دی اورمعصوم ا ریحہ کو یہ کہہ کر روک لیا کہ اسے سبق یاد نہیں ہو رہا ۔اسی دوران اس نے بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گیا ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ملزم عبدالمالک نے پولیس کے سامنے اس جرم کا اعتراف بھی کر لیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔