حامد میر نے آصف علی زرداری اور عمران خان کے مال روڈ احتجاج میں اسٹیج پر اکھٹے نہ بیٹھنے کی وجہ بتا دی

 
0
777

اسلام آباد ،جنوری18(ٹی این ایس):حامد میر نے آصف علی زرداری اور عمران خان کے مال روڈ احتجاج میں اسٹیج پر اکھٹے نہ بیٹھنے کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار حامد میر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف علی زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے مال روڈ احتجاج میں اکھٹے نہ بیٹھنے کی حیران کن وجہ بتا دی۔

حامد میر کا کہنا ہےکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے بہت زور لگایا کہ عمران خان اور آصف علی زرداری ایک ہی وقت میں اسٹیج سے خطاب کریں اور آصف علی زرادری نے پہلے اس سے متعلق نرمی دکھائی لیکن پھر بلاول بھٹو کے عمران خان سے متعلق بیانات سے عمران خان کو جواز مل گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور آصف علی زرداری کے مطابق پنجاب حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا تو یہ ان کے فائدے میں جائے گا۔

اس لیے وہ دونوں یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ وہ ان کی حکومت کو اس طریقے سے ہٹائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور آصف علی زرادری دونوں کے سیاسی نظریات مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے دونوں کا پولیٹٰکل الائینس بننے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے تا ہم الیکشن کے بعد ان کا اتحاد ہو سکتا ہے۔