پنجاب حکومت کا تمام وزرا کا پیٹرول کوٹہ ختم کرنے کا اعلان

 
0
191

اسلام آباد 04 جون 2022 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت نے تمام وزرا کا پیٹرول کوٹہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنماعطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وزرا کے سرکاری پیٹرول پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔صوبائی وزیرعطا تارڑ نے بتایا کہ پنجاب میں وزیروں پرسرکاری پیسے سے پیٹرول کےاستعمال پرپابندی لگادی گئی ہے۔ کوئی بھی وزیر سرکاری پیٹرول نہیں لے گا۔ تمام وزرا ذاتی خرچ پر پیٹرول ڈلوائیں گے۔ سرکاری کام کے لیے جانے والے وزرا بھی ذاتی خرچ پرپیٹرول ڈلوائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے سی ایم ہاؤس پر شاہانہ اخراجات پر فوری پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت بجٹ میں بڑا ریلیف دے گی اور مختلف سبسڈیز فراہم کی جائیں گی۔ترجمان پنجاب حکومت عطا تارڑ نے کہا مہنگائی کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار عمران خان ہیں، گزشتہ دورہ حکومت میں اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائی کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی آج بھی سرکاری اخراجات پر پل رہا ہے۔عمران نیازی منرل واٹربھی کے پی حکومت کےخرچ سے پیتے ہیں۔