سارا پاکستان ایک ہی آواز لگا رہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نہ منظور، عمران خان

 
0
174

اسلام آباد 04 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پاکستان کے نوجوان کبھی کسی کی غلامی قبول نہ کریں۔خیبر پختونخوا کے علاقے اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارا پاکستان ایک ہی آواز لگا رہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نہ منظور

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان خان نے خیبر پختونخوا کے علاقے اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارا پاکستان ایک ہی آواز لگا رہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نہ منظور اور میں چاہتا ہوں پاکستان کے نوجوان کبھی کسی کی غلامی قبول نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا۔ موجودہ حکومت نے ملک میں تاریخی مہنگائی کی اور پیٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھا دی گئی۔ ہم پر بھی آئی ایم ایف کا دباؤ تھا اور جب آئی ایم ایف نے دباؤ ڈالا تو ہم نے پیٹرول 10 روپے کم کر دیا تھا۔ عمران خان نہ کسی کے آگے جھکتا ہے اور نہ کسی سے ڈرتا ہے کیونکہ کسی کے آگے جھکنا شرک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل نے ہمارے خلاف سازش کی اور شہباز شریف کو ملک پر مسلط کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا اور ہندوستان میں موجود مسلمانوں نے بھی پاکستان کے لیے ووٹ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان بھیس بدل کر عمرہ کرنے گئے تاکہ ڈیزل ڈیزل کا نعرہ نہ لگے۔ آصف زرداری، شہباز شریف اور نواز شریف کی دولت ملک سے باہر پڑی ہوئی ہے جبکہ موجودہ حکومت آئی اور ایکسپورٹ میں 10 فیصد کمی ہو گئی۔ امپورٹڈ حکومت نے رات کے اندھیرے میں پیٹرول کے بعد گیس کی قیمت بھی بڑھا دی۔