جس راجہ اصغر کو جے آئی ٹی کے سر براہ واجد ضیا کا رشتہ دار قرار دیا جارہا ہے وہ کبھی تحریک انصاف کا رکن نہیں رہا‘ سابق گورنر پنجاب

 
0
429

لاہور جولائی20(ٹی این ایس) :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ جس راجہ اصغر کو جے آئی ٹی کے سر براہ واجد ضیا کا رشتہ دار قرار دیا جارہا ہے وہ کبھی تحریک انصاف کا رکن نہیں رہا،میں 1976سے لندن میں کاروبار کر رہا ہوں مجھے سے آج بھی کوئی کاربار ریکارڈ مانگے تو تمام ریکارڈ دینے کو تیار ہوں۔ اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ سپر یم کورٹ میں آج منی ٹر یل دیدیں تو کل ہی کیس ختم ہوجائیگا مگر حکمرانوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں اس لیے وہ سپر یم کورٹ میں ہر روز کوئی نیا ایشوز اور بات شروع کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف جمہو ریت آئین وقانون کے ساتھ ہیں اور جمہو ریت کو سپورٹ کر تے رہیں گے اس لیے ہم یہ نہیں کہتے حکومت اور اسمبلیاں ختم کر دیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نوازشر یف استعفیٰ دیکر کسی اور کووزیر اعظم بنادیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بنک کے صدر سعید نے جے آئی ٹی کے سامنے خود اعتراف کیا وہ بنک کا تجر بہ نہیں رکھتا بلکہ اسحاق ڈار کا دوست ہونے کی وجہ سے بنک کا صدر بنادیا گیا اس ملک اور قوم کے ساتھ اور ظلم کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بر طانیہ میں ایک وزیر کو صرف اس وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا کیونکہ اس نے اپنی ایک ملازمہ کیلئے ویزہ کی سفارش کی مگر پاکستان میں کر پشن کر نیوالوں کو کوئی نہیں پکڑ تااور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکمرانوں کا بھی شفاف احتساب ہورہا ہے اور پوری قوم احتساب کیلئے متحد ہے ۔