لاہور (ٹی این ایس) پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس: اینٹی کرپشن عدالت سے منظور پرویز الٰہی کی ضمانت غیر مؤثر

 
0
134

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت سے منظور پرویز الٰہی کی ضمانت غیر مؤثر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن کی درخواست پر اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ضمانت کے حوالے سے اپنا فیصلہ واپس لیا۔
عدالت نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق پراسیکیوشن ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق کارروائی کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت نے ضمانت کی منظوری ہائی کورٹ کے فیصلے سے مشروط کی تھی۔
لاہور ہائی کورٹ نے پراسیکیوشن کی اپیل منظور کر کے جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کرنے کی اجازت دی تھی