اسلام آباد (ٹی این ایس) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 10 کی شاندار کارکردگی – ڈاکو رنگے ہاتھوں گرفتار

 
0
17

اسلام آباد (ٹی این ایس) نمائندہ (خصوصی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 10 (سیکٹر ناتھ) کے افسران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ موٹروے پولیس کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ ایک راہگیر نے اطلاع دی کہ چند مسلح افراد سڑک پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس افسران نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا۔ ملزمان نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم موٹروے پولیس کے افسران نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی جانی نقصان کے ملزمان کو قابو کرلیا۔

ملزمان سے اسلحہ، لوٹی گئی نقدی، موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ گرفتار شدہ دونوں ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو ڈی ایس پی بیٹ 10 سید اسد عباس اور ایڈمن آفیسر انسپکٹر الطاف حسین کی موجودگی میں مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ ماہ رواں میں موٹروے پولیس کی تیسری بڑی کامیاب کارروائی ہے، جس میں راہگیروں اور مسافروں کو لوٹنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے حوالے لوکل پولیس کیا گیا یے۔ پیٹرولنگ افسران کی اس کارکردگی پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس افضال احمد کوثر اور ایس ایس پی موٹروے پولیس سید فرخ رضا نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افسران انسپکٹر ظہیر عباس، لیڈی سب انسپکٹر فائزہ اللّٰہ داد اور انکی ٹیم کو نقد انعامات اور محکمانہ سرٹیفکیٹ سے نوازا