موجودہ حکومت نے راولپنڈی کا نقشہ ہی بدل دیا ہے،یوسی46 کے لوگوں کی رائے

 
0
516

راولپنڈی،اکتوبر17یو(ٹی این ایس): یونین کونسل نمبر 46راولپنڈی شہر کے قدیم ترین علاقوں پر مشتمل ہے۔ اسے شہر کی روایات کا چہرہ کہہ لیجئے تو بیجا نہ ہوگا۔ تاریخی لیاقت باغ ،تحصیل میونسپل کارپوریشن ،راولپنڈی ڈیوپملنٹ اتھارٹی،واسا اور راولپنڈی کا مشہور گارڈن کالج بھی یہیںواقع ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجابشہباز شریف کی بہترین منصوبہ سازی اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی دستیابی کے سبب ترقیاتی کام یہاں بھی تیزی سے جاری ہیں۔ میٹرو بس سروس اور لیاقت باغ میں واقع میونسپل کارپوریشن کی نرسری میں کثیر تعداد میں موجود پودے شہر کے حسن میں مزید نکھار لاتے ہیں۔

منتخب نمائندے ہوں یا عام شہری، سب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے راولپنڈی کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔ضلع راولپنڈی کی منتخب خواتین کونسلرز کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پچھلے 9سال میں وہ ترقیاتی کام کروائے جو گزشتہ 40 سال میں نہیں ہوئے۔شہر میں نہ صرف ترقیاتی کام ہوئے بلکہ صفائی کیلئے جدید نظام بھی بنایا گیا ہے،ایمرجنسی کی صورت میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی ہر وقت موجود رہتی ہیں۔

تاہم انکی شکایت بھی ہے اور وہ یہ کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد مقامی قیادت کی طرف سے نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔ نظر انداز کئے جانے سے اُنکی مراد فنڈز کی عدم دستیابی ہے جس کی وجہ سے وہ غریب اور بیوہ خواتین کی اپنی سوچ اور جذنے کے مطابق خدمت کرنے سے قاصر ہیں۔