کیلیفورنیا،03اپریل(ٹی این ایس):ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم اپنی شناخت برقرارر کھتے ہوئے عالمی ثقافت کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ ترقی کے سفر میں عالمی ممالک کے ہمرکاب ہوں گے مگر اپنی شناخت برقرار رکھیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے اقدار ہیں اور مغرب کے اپنے اقدار ہیں۔ ہم مغرب کے ساتھ اپنے اقدار ضم نہیں کریں گے۔بالکل اسی طرح جس طرح کیلیفورنیا کے شہریوں کی اپنی روایات ہیں جو دیگر شہریوں اور علاقوں کے روایات اور اقدار سے مختلف ہیں۔تمام انسانوں میں کچھ مشترکہ اقدار ہیں مگر سب کی اپنی پہچان الگ ہے۔