افغانستان سے انخلا 31 اگست تک مکمل ہو جائے گا، جوبائیڈن

 
0
186

واشنگٹن 23 اگست 2021 (ٹی این ایس): امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ امید ہے افغانستان سے انخلا 31 اگست تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہزاروں افراد کے انخلا میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ضرورت پڑنے پر انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر بات چیت جاری ہے۔انخلا کے لیے مدد کرنے والے دنیا کے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انخلا کے معاملے پر طالبان نے مجموعی طور پر معاہدے کی پاسداری کی ہے۔ اب تک طالبان نے امریکی افواج کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

وائٹ ہاؤس سے ٹیلی وژن پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست سے 28 ہزار افراد کا انخلا کروا چکے ہیں۔ کابل میں سیکورٹی ماحول تیزی سے تبدیل ہوتا ہے۔ حالات بگڑ سکتے تھے چاہے ایک ماہ پہلے انخلا کرتے یا ایک ماہ بعد کرتے۔

بائیڈن نے ایک بار پھرانخلا کا فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی نہیں تو کیا 10 سال بعد افغانستان سے نکلتے۔