مالی ، دو بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک

 
0
432

باکو ،نو مبر07(ٹی این ایس): مالی میں دو بم دھماکوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے ،ادھر مالی کے وزیر اعظم ملک کے وسطی حصے کے ایک شہر کا دورہ کرنے والے تھے تاہم اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا۔زرائع کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں ایک بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس سے چار افراد ہلاک ہوئے۔یہ واقعہ انسونگو شہر میں پیش آیا۔ مقامی اہلکاروں کے مطابق اس حملے میں جہادی ملوث تھے، جن کا مقصد شہریوں میں افراتفری پھیلانا تھا۔

دوسرا بم حملہ ملک کے وسطی حصے میں کیا گیا اور اس میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مالی کے وزیر اعظم ملک کے وسطی حصے کے ایک شہر کا دورہ کرنے والے تھے تاہم اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنا دورہ ملتوی کر دیا۔ القاعدہ سے منسلک جنگجو گروپ مالی میں متحرک ہیں۔