سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے، فیصل واوڈا

 
0
964

کراچی نومبر 7(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے حماد صدیقی کے انکشافات کے بعد سانحہ بلدیہ اور12مئی کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ حماد صدیقی کے انکشافات کے بعد ہلچل مچ جائے گی کیونکہ حماد صدیقی تو ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کی سربراہی بھی کرتا رہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سانحہ بلدیہ اور12مئی کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہو۔حمادصدیقی کوجلد سے جلد پاکستان منتقل کر کے اس کا کیس فوجی عدالت میں چلانا چاہیے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ فوجی عدالتوں پرلوگوں کو زیادہ اعتماد ہوتاہے، کیس میں کسی قسم کی تاخیر سے نقصان ہوگا کئی گواہ مارے جائیں گے، لواحقین کو انصاف فوجی عدالت سے جلد ملے گا اور عوام بھی اعتماد کریں گے۔