خیبر ایجنسی ، لنڈی کوتل کے بازار میں دھماکہ ،1شخص زخمی3گاڑیاں تباہ

 
0
1007

خیبر ایجنسی ،نو مبر03(ٹی این ایس):خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ 3گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل میں دھماکہ ہوا ہے ۔دھماکہ پارکنگ ایریا میں کیا گیا ہے ۔دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ پارکنگ میں کھڑی 3گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔دھماکے کے فوری بعد فوسرز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔