سوات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،دہشت گرد کمانڈر گرفتار

 
0
487

سوات،05اپریل(ٹی این ایس):سوات سے ایک اہم دہشت گرد کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہو ئے دہشت گرد کمانڈر کو سوات کے علاقے اوڈی گرام سے گرفتار کیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کمانڈر علی رضا نے 2009 ء میں ڈی ایس پی خدا بخش کے گھر کو آگ لگانے کے بعد لوٹ مار بھی کی تھی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دہشت گرد 2008 ء سے روپوش تھا، تاہم آج صبح خفیہ اطلاع پر اوڈی گرام کے علاقے سے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔