سوات میں درال خوڑ پن بجلی منصوبہ مکمل ہو گیا

 
0
688

منصوبے پر 8 ارب روپے کی لا گت آئی، پن بجلی منصوبے سے 36 اعشاریہ 6 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے
سوات ستمبر 25 (ٹی این ایس): سوات میں درال خوڑ پن بجلی منصوبہ مکمل ہو گیا ، منصوبے پر 8 ارب روپے کی لا گت آئی، پن بجلی منصوبے سے 36 اعشاریہ 6 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات میں تعمیر کیے جانے والا درال خوڑ پن بجلی منصوبہ مکمل ہوگیا ہے۔ منصوبہ پر8 ارب روپہے لا گت آئی اور اسے قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔ اس پن بجلی منصوبے سے 36 اعشاریہ 6 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ اورگنائزیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ 8 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو منصوبے سے سالانہ 1 اعشاریہ 2 ارب آمدن ہوگی۔ واضح رہے کہ سوات میں درال خوڑ پن بجلی منصوبہ تحریک انصاف کی گزشتہ خیبرپختوںخواہ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 350 منی ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے کے تحت شروع کیا گیا تھا۔
منصوبہ انتخابات سے قبل ہی مکمل ہوگیا تھا تاہم مسلم لیگ ن کی سابقہ وفاقی حکومت کے انکار کے باعث اسے نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں کیا جا سکتا تھا۔ تاہم اب چونکہ تحریک انصاف وفاق اور خیبرپختونخواہ، دونوں میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے، اس لیے درال خوڑ پن بجلی منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر نیشنل گرڈ کیساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ نیشنل گرڈ کو اس منصوبے سے 36 میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کی جائے گی۔ جبکہ منصوبے سے حاصل ہونے والا تمام منافع خیبرپختونخواہ کی حکومت کو دیا جائے گا۔