پنجگور میں سیاسی پارٹی کے یونٹ دفتر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ

 
0
1300

کوئٹہ، ستمبر 10 (ٹی این ایس) :بلوچستان میں فرقہ واریت اور دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھاتی نظر آرہی جس سے عوامی حلقوں میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز اس نوعیت کے دو واقعات نے سیکیورٹی فورسز کو ازسر نو صف بندی کرنے اور اپنے منصوبوں پر سوچنے  پر مجبور کردیا ہے۔

پہلا واقع کچلاک میں پیش آیا جس میں دہشت گردوں نے چمن سے آرہی ایک کار پر فائرنگ کرکے اس میں  سوارہزارہ برادری سے وابستہ ایک بچہ سمیت چار افراد کو  ہلاک اور دو کو زخمی کردیا۔

دوسرا واقع  پنجگور میں  پیش آیا  جس میں شر پسندوں نے موٹرسائیکل پر  سوار ہوکر ایک  سیاسی پارٹی کے یونٹ دفتر پر ہینڈ گرنیڈ  پھینکا۔یہ واقع  پنجگور کے وشبود علاقے میں  پیش آیا۔ دہشتگردوں  نے نیشنل پارٹی کے یونٹ آفس پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا جس کے باعث دفتر کے شٹرکو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی نقصان نہیں ہوا ۔