ضلع سجاول میں بھی6 ستمبر کو شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے یوم دفاع (مجھے پاکستان سے پیار ہے) کے عنوان  کے تحت بڑے جوش وخروش سے منایا جائے گا: ڈی سی سجاول

 
0
566

سجاول، ستمبر 04(ٹی این ایس) : ڈپٹی کمشنر سجاول ریاض علی عباسی نے کہا ہے کے پورے ملک کی طرح ضلع سجاول میں بھی6 ستمبر کو شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے یوم دفاع (مجھے پاکستان سے پیار ہے) کے عنوان  کے تحت بڑے جوش وخروش سے منایا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے  کہا کے 1965 کی جنگ میں شہید ہونے والے پاک افواج کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے شہر کے روڈ اور چوراہوں پر پینا فلکس، بینر  اور پوسٹر آویزاں کیئے جائیں گے۔ اسکے علاوہ اسکولوں اور کالیجز میں بھی شھداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیئے ٹیبلوز اور تقاریر منعقد کی جائیں گی۔