ڈپٹی کمشنر ویسٹ شادیہ جعفر کی زیر صدارت پبلک اسکول میں بہترین تعلیمی ماحول کی بہتری اور طلبہ و طالبات کو صاف پانی کی و دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے گورننگ باڈی کا اجلاس

 
0
536

کراچی، ستمبر 05(ٹی این ایس) : ڈپٹی کمشنر ویسٹ شادیہ جعفر کی زیر صدارت پبلک اسکول میں بہترین تعلیمی ماحول کی بہتری اور طلبہ و طالبات کو صاف پانی و دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے ساتھ ساتھ کھیل کود اور ذہنی نشو نما کی فراہمی کے حوالے سے جامعہ حکمت عملی اور اشتراک عمل سے اقدامات کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ طلبہ و طالبات کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کاتاہی نہ کی جائے گورننگ باڈی کو اپنے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔