ڈاکٹرعارف علوی کا مختصر تعارف

 
0
872

اسلام آباد، ستمبر 05(ٹی این ایس): نو منتخب صدر مملکت عارف علوی 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔بعد میں لاہور کالج سے ڈنٹسٹ کی تعلیم حاصل کی۔طالب علمی کے دور سے ہی سیاست میں متحرک رہے۔اسلامی جمعیت طلبہ کے پلیٹ فارم سے سیاست اور طلباء یونین میں حصہ لیا۔ایوب خان کی  حکومت کے خلاف مظاہروں میں بھر پور کردار ادا کیا۔ 1979میں جماعت اسلامی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا مگر نا کام ہوئے۔1996 میں تحریک انصاف کے قیام کے وقت اس سے وابستہ ہوئے اور ایک سال تک سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن رہے۔1997 سے 2006 تک پی ٹی آئی سندھ کے صدر رہے۔2013 میں کراچی کے حلقہ این اے 247 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور کامیاب رہے۔2018 میں دوبارہ کراچی کے حلقے سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ حالیہ صدارتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے انہیں اپنا امیدوار نامزد کیااور 353 ووٹ لے کر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہوئے۔