سیالکوٹ، ستمبر 05(ٹی این ایس): بڈیانہ میں زیر تعمیر مکان کا ملبہ گرنے سے مزدور جان بحق ۔ محنت کش ملک عاشق بڈیانہ اڈا میں شمش گجر صابن والے کے گھر کام کرتا تھا۔ مکان کا ملبہ ملک عاشق پر گر گیا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہو گیا ۔ مرحوم ملک عاشق بہت محنتی اور مخلص شخصیت کا مالک تھا۔













