اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی سہولت کے اقدامات کا جائزہ۔آئی جی اسلام آباد نے پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔افسران کو وسائل کے مو¿ثر استعمال اور کارکردگی بڑھانے کی ہدایت۔مزید پولیس ٹریننگ، سکیورٹی اور ویلفیئر اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ۔تمام افسران کا محفوظ اور پرامن اسلام آباد کے قیام کے عزم کا اعادہ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوئے ۔ جن میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر سمیت اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس میں کرائم کنٹرول، سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید مو¿ثر، شفاف اور عوام دوست بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ تھانوں کی سطح پر سروس کے معیار کو بہتر بنایا جائے، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے اور میرٹ و قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے۔مزید برآں باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے، دستیاب وسائل کے مو¿ثر اور دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے اور مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا، تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری پولیس خدمات فراہم کی جا سکیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واضح احکامات جاری کئے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے، کرائم ڈیٹا کے تجزیے کو مو¿ثر بنایا جائے اور گشت کے نظام کو مزید فعال کیا جائے تاکہ جرائم کی روک تھام میں بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت کے لیے جاری اقدامات، خصوصاً فرنٹ ڈیسک سروسز، ہیلپ لائنز اور کمیونٹی پولیسنگ کے منصوبوں کو مزید تیز اور مو¿ثر بنایا جائے۔ ساتھ ہی پولیس ویلفیئر کے اقدامات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت کی، تاکہ افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں مزید بہتری آئے۔بعد ازاں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر/ٹریننگ محمد عتیق طاہر اور نو تعینات ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی آئی جیز کو پولیس افسران و جوانوں کی جدید خطوط پر تربیت، پیشہ ورانہ کورسز کے انعقاد، سکیورٹی انتظامات کو مزید مو¿ثر بنانے اور انتظامی امور میں بہتری کے حوالے سے نئے اہداف اور ٹاسک سونپے۔میٹنگ کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اسلام آباد پولیس جرائم کے خاتمے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور بہترین عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لائے گی، اور ایک محفوظ، پرامن اور قانون کی بالادستی پر مبنی معاشرے کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

















