اسپیکرایازصادق کا کینسرکی بیماری کے باجوداجلاس میں شرکت پررجب بلوچ کاشکریہ

 
0
585

اسلام آباد ،نومبر21(ٹی این ایس): اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے کینسرکی بیماری کے باجوداجلاس میں شرکت پررجب بلوچ کاشکریہ اداکیا،جبکہ اسپیکرنے اسحا ق ڈارکی درخواست بیماری بھی منظورکرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت اجلاس جاری ہے۔جس میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ الیکشن ترمیمی بل 2017ء پیش کریں گے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بیماری کی درخواست بھیجی ہے جس کواسپیکرقومی اسمبلی نے منظورکرلیاہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہاکہ آج کچھ ایسے ارکان بھی ہیں جوشدید علالت کے باجود ایوان کی کاروائی میں شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ رجب بلوچ کینسرکے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔لیکن پھربھی اجلاس میں آگئے ہیں۔اسپیکرقومی اسمبلی نے رجب بلوچ کی قومی اسمبلی میں اجلاس میں شرکت پرشکریہ اداکیا۔دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی حاضری بھی معمول سے کم ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 170ارکان،ن لیگ کے اتحادیوں جے یوآئی 13، فنکشنل 5اور کے پی میپ 3،اپوزیشن میں پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد47، تحریک انصاف کی تعداد33،مسلم لیگ ق اور اے این پی 2ارکان،جماعت اسلامی 4،ایم کیوایم ،24،قومی جمہوری وطن پارٹی اور اے پی ایم ایل کے ایک ایک رکن نے شرکت کی۔اجلاس میں پیپلزپارٹی الیکشن بل 2017ء پیش کرے گی۔ جس میں کسی نااہل شخص کے پارٹی صدربننے کے حق یا خلاف ووٹ ڈالیں جائیں گے۔اس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت آج مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا۔جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمانی ارکان کوہدایت کی ہے کہ آج اپوزیشن کابل کسی صورت پاس نہ ہونے دیں۔ ووٹنگ کے دوران تمام ارکان ایوان میں حاضری یقینی بنائیں۔